پیر سردار علی شاہؒ کے عرس پر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد
لاہور (پ ر)پیر سید سردار علی شاہ کا سالانہ عرس مبارک پنگالی گاؤں برکی روڈ لاہور کینٹ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روزہ تقریبات کا آغاز زیر سرپرستی چوہدری فریاد ہوا۔ مزار مبارک کو غسل دیا اور چراغاں کیا گیا۔محفل میلاد اور محفل سماع منعقد ہوئی دور دراز سے زائرین نے شرکت کی۔عرس کے آخری روز کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔جس میں نامور انٹرنیشنل کھلاڑی نعیم سندھو،ملک جمیل،عرفان میو اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی چوہدری عاشق علی چئیرمین آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن تھے۔سیاسی وسماجی رہنما چوہدری بابر سندھو،سید عارف حسین شاہ سیکرٹری اخبار مارکیٹ کبڈی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا جس پر تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی۔ آخر میں مہمان خصوصی چوہدری عاشق علی نے پہلی اور دوسری پوزیشن والی ٹیموں کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے۔عرس مبارک اور کبڈی ٹورنامنٹ کی انتظامیہ جس کے صدر ملک عثمان،حاجی رحمت،ریاض جٹ،ملک فیصل،ملک شیر علی،شہباز کونسلر،حنیف قادری نے بہترین انتظامات کئے جس پر زائرین اور مہمان گرامی نے ان کو شاباش دی۔