پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  اگلے ہفتے تک موخرکردیا گیا

      پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  اگلے ہفتے تک موخرکردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کا آج (جمعرات کو) ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ موخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کو بھی اجلاس موخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

مشترکہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -