وزیراعلٰی مریم نوا ز کا بند روڈ کو ریڈ ور، راوی پل کا دورہ، سروس لین کی مزید توسیع کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا-ایم پی اے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ بھی ہمراہ تھے-کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا-کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا- ''نیازی انٹرچینج تا سگیاں '' اور''سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج'' پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی- ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے۔بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔ بابو صابو چوک پر 1.5 ارب سے زائد مالیت کی 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بھی بنایاگیا۔دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔ راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ، کالاشاہ کاکو،لاہو ررنگ روڈ ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے گلشن راوی،ساندہ، چوہان روڈ، سگیاں، شیراکوٹ، شفیق آباد، رسول پورہ، بلال گنج، منشی ہسپتال، امین پارک ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،معاون خصوصی ذیشان ملک،راشد نصر اللہ، حافظ نعمان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر بھی موجود تھے-
مر یم نواز
لاہور (آئی این پی)پولیس اور انتظامی افسران کے بعد بورڈ آف ریونیو میں ”کے پی آئی“سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اے سی، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی کارکردگی کا تعین ”کے پی آئی“سے ہوگا -بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشنل ممبرز، ممبر ٹیکس، ممبر کالونیز اور ممبر کنسولیڈیشن کی پرفارمنس کو بھی مانیٹر کیاجائے گا -دیہی مرکز مال اور پی ایل آر اے میں انتقال کی بروقت تصدیق کا عمل مکمل کرنے پر سکور اپ ڈیٹ ہوگا -سب رجسٹرار آفس کی کارکردگی رجسٹری کی بروقت تصدیق سے منسلک ہوگی-انتقال سے متعلق امور اوراراضی ریکارڈ کی تصحیح بھی کے پی آئی سکور میں شامل ہوگی -”پلس پراجیکٹ“کے تحت ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت بھی کے پی آئی میں شامل ہے-ای گردا وری،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس، وارثتی انتقال کے کیس میں فیلڈ رپورٹ بھی کے پی آئی کا حصہ ہے-عوام کی سہولت کے لئے اختراعی اقدامات، پالیسی ریفارمزسے بھی افسران کی کارکردگی کو جانچا جائے گا-عدالتی مقدما ت نمٹانے پر کے پی آئی سکور میں اضافہ ہوگا-تقسیم ا نتقال او رریونیو ریکوری سے بھی متعلقہ افسر کے پی آئیز بہتر ہوں گے -سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ کے کے پی آئی بھی مقرر، زرعی اراضی کی لیز، کنسولیڈیشن فیس او رسٹیٹ لینڈ ڈائریکٹری بھی کے پی آئی میں شامل ہیں -وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آ ف ریونیو کے”کی پرفارمنس انڈیکس“ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں بورڈ آف ریونیو سٹرکچر اور سروس ڈلیوری، پلس پراجیکٹ، ریونیو ریکوری، لینڈ مینجمنٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف کو بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری امپلیمنٹیشن دانش افضال، پرسنل سیکرٹری صائمہ فاروق نے اجلاس میں شرکت کی-
”کے پی آئی“سسٹم