سائبر کرائم کیس، اوریا مقبول کا رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    سائبر کرائم کیس، اوریا مقبول کا رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سائبر کرائم کیس میں رہائی کے لیے اوریا مقبول جان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،بیرسٹر میاں علی اشفاق اور اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ اوریا مقبول جان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،اوریا مقبول جان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں،اوریا مقبول کے ٹویٹس سے متعلق کوئی بیان ایف آئی اے نے ریکارڈ نہیں کیا،ایف آئی اے کا اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،لاہور ہائیکورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔ جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عمران عابد نے مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں اوریامقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ایف آئی اے کی سائبر کرائم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

 اوریا مقبول جان

مزید :

صفحہ آخر -