دنیا بھر کے 88ممالک میں 20ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (آئی این پی) دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات میں معلوم ہوا ہے کہ 88 ممالک کی جیلوں میں بیس ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات سمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، سعودی عرب میں 10 ہزار 432، ملائیشیا میں 463 برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، سپین میں 92، افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقہ 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔
پاکستانی قیدی