یواے ای میں غیر قانونی طورپر مقیم افراد کیلئے ویزا ایمنسٹی سکیم کا آغاز

      یواے ای میں غیر قانونی طورپر مقیم افراد کیلئے ویزا ایمنسٹی سکیم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔اماراتی امیگریشن حکام نے  بتایا کہ ویزاایمنسٹی سکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔ویزا ایمنسٹی سکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پْرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی سکیم کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ لگ گئے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ افرادکو قانونی طور پر رہائشی حیثیت دلوانے کا عمل آسان بنایا جاسکے۔

سکیم کا آغاز

مزید :

صفحہ آخر -