آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے درآمدی کارگو موخر
اسلام آباد(آئی این پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے درآمدی کارگو موخر کردئیے،اکتوبر میں 3 کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا۔ترجمان اوگرا نے جاری بیان میں کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے مسائل متعلق غور کرکے اہم فیصلے کیے گئے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو موخر کر دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ اکتوبر میں تین کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا، جب کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے۔اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ جو کارگو پہلے ہی آ چکا اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا، جو ستمبر کے آخر تک فروخت کے لئے دستیاب نہ ہو۔
کارگو موخر