فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ کی 19ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز

    فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ کی 19ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار احمد شیخ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ اور پیکیجنگ ٹیکنالوجیزIFTECH AND PLASTI & PACK  کی 19ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بیرون ممالک جن میں ارجنٹائن، آسٹریا، بیلجئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فرنس، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، نیدرلینڈ، سری لنکا، ترکی، تھائی لینڈ، یو اے ای، برطانیہ اور امریکہ سے نمائش کنندگان اور فوڈ اینڈ پیکیجنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری اور صنعتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار احمد شیخ نے نمائش میں شریک مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور متنوع بنانے کیلئے ایک شاندار موقع کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے نمائش کے انعقاد کے لیے  Pegasus Consultancy کی کاوشوں کو سراہا جو دنیا بھر سے متنوع نمائش کنندگان کو اکٹھا کرکے خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔