جنوبی وزیرستان گومل زام ڈیم شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند
جنوبی وزیرستان (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان گومل زام ڈیم شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو او کا عملہ غائب، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا سے برآستہ گومل زام ڈیم ٹانک جانے والی شاہراہ حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند ہوگئی ہے، جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور بارانی پانی سے سڑک پر بڑی بڑی رکاوٹیں بن گئیں ہیں جس کے باعث ٹریفک حادثات میں جانی و مالی نقصا نا ت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ علاقے کے لوگ متبادل راستہ کے طور پر جنڈولہ، سرویکء روٹ کا استعمال کررہے ہیں جس سے سفر کا دورانیہ دوگنا ہوجاتا ہے۔ روڈ بندش پر قبائلی رہنما ملک اے ڈی محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے مذکورہ شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند ہونے کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو لوئر وزیرستان کے زمدار شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سی اینڈ ڈبلیو حکام سڑک کی ریپیئرنگ کیلئے مختص شدہ کروڑوں روپے کا فنڈ ٹھکیداروں کے ساتھ گھٹ جوڑ کرکے بوگس بلوں کے ذریعے قومی خزانے سے نکال کر ہڑپ کرلیتے ہیں جبکہ سڑک بحالی پر کوئی کام شروع نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے چیف اینجنئر خیبر پختونخواہ سے وانا سے ٹانک جانے والی شاہراہ پر مرمتی کا کام شروع کرنے سمیت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو لوئر وزیرستان کی بدعنوان افسران کے خلاف تحقیقات شروع کرکے احتساب کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا