کراچی:عالمی یومِ حجاب: جماعتِ اسلامی خواتین کی حجاب واک

    کراچی:عالمی یومِ حجاب: جماعتِ اسلامی خواتین کی حجاب واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعتِ اسلامی کی خواتین نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر کراچی پریس کلب تک حجاب واک کی۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حجاب واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ایک بیٹی کی یاد میں منایا جاتا ہے جسے جرمنی میں خنجر سے شہید کیا گیا، اس لڑکی کا جرم یہ تھا کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں قدرت نے یہ لچک دی ہے کہ اسے جتنا دبا گے اتنا ہی ابھرے گا۔ منعم ظفر نے کہا کہ اسلام یہ رہنمائی بھی کرتا ہے کہ طرزِ سیاست، طرزِ معاشرت کیسا ہو گا، ہم حیا اور تہذیب کا دامن تھام کر رکھیں گے۔