افغانستان سے ہمارا مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ رشتی ہے: بیر سٹر ڈاکٹر سیف 

    افغانستان سے ہمارا مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ رشتی ہے: بیر سٹر ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف اور افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ کے درمیان بدھ کے روز پشاور میں ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور، مختلف مسائل، اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان قونصل جنرل نے اس موقع پر خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین، افغان مارکیٹ کے مسئلے، اور کوہاٹ یونیورسٹی میں افغان طلباء کے داخلے میں حائل رکاوٹوں  کے متعلق آگاہ کیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے افغان قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا  مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ رشتہ ہے۔ افغان ہمارے بھائی ہیں اور گزشتہ 40 سالوں سے ان کی دو نسلیں یہاں پروان چڑھی ہیں۔ ان کی ہر طرح کی مدد کرنا ہم اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ ملاقات میں باہمی روابط کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیاتاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔