اسلام آباد ہائی کورٹ کا علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

علی وزیر