وزیراعظم بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں: سیدال خان
اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وہ بلوچستان میں زرعی انقلاب لانا چاہتے ہیں،سولر ٹیوب ویلز کے لئے اربوں رو پے کی خطیر رقم بلوچستان کے لئے مختص کر رکھی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سیدال خان ناصر سے کیسکو انجینئر،آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر کلیم اللہ جوگیزئی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان میں جاری بجلی کے منصوبوب بلخصوص کیسکو میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر انجینئر کلیم اللہ خان جوگیزئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں سے کیسکو کے سینئر انجینئرز کی تعیناتیوں کا مسئلہ جو کہ کئی ماہ سے زیر التوا تھا وہ حل ہوا اور سینئر انجینرز کو انکی تعیناتیاں ملیں۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان نے امید ظاہر کی کہ کیسکو کے انجینئرز اپنی جائے تعیناتی پر عوام کی خدمات کو مزید بہتر کریں گے اور بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے زمیندار پیشہ افراد کو زارعی ٹیوب ویلز کے ذریعے زرعی انقلاب بلوچستان میں لانا چاہتے ہیں اور انہوں نے سولر ٹیوب ویلز کے لئے اربوں رو پے کی خطیر رقم بلوچستان کے لئے مختص کر رکھی ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سے بلوچستان میں زرعی انقلاب برپا ہو گا۔ دریں اثنا کیسکو سے تعلق رکھنے والیچیف انجینئرز،انجینئر نعیم خان کاکڑ، انجینئر ولی محمد اچکزئی،انجینئر ہاشم خان جوگیزئی،انجینئر یوسف شاہ خان، انجینئر سیف اللہ،انجینئر عادل عزیز قریشی انجینئرمحمدنظام اچکزء،انجنئر سلام مینگل اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی ان کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری پاور ڈویژن کیساتھ اپنی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے اس کے لئے ہم ان کے بے حد مشکور،ممنون ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے ایسے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
سیدال خان