مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مزید ادارے قائم کرنیکا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مہنگائی پر کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کاآغاز کر دیاگیاہے. سبزی و فروٹ منڈیوں میں قیمتوں کے تعین، کمیشن مافیا اور پھڑیوں کی لوٹ مار کے خلاف منظم حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے. وزیر اعلی کی ہدایت پرصوبہ بھر کے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے پرائس میکنزم بارے تجاویز کوحتمی شکل دی جائے گی. انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دو محکمے قائم کیے جا رہے ہیں. ان محکموں کے قیام سے قیمتوں میں اعتدال کے ساتھ ساتھ عوام کو گرانفروشوں کی لوٹ مار سے بچایا جاسکے گا. انہوں نے ان خیالات کااظہار سبزی و فروٹ منڈی سرور والی کا دورہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عابد و دیگرافسران بھی موجود تھے چیئرپرسن سلمی بٹ نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں دوسرے صوبوں سے آنے والی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گیٹ وے ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان میں اشیاء سستی ہونی چاہئیں۔