خیرات کا عالمی دن آج، چیئریٹی ایشوز کو اجاگر کرنے کیلئے تقریبات کی تیاریاں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خیرات کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصدمختلف خیراتی کاموں کونمایاں کرنا ہے،عا(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
لمی دن کیموقع پر مختلف تقاریب کے انعقاد کے ذریعہ خیراتی کاموں کو اجاگر کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شامل کرنے کی ترغیب و آگاہی سمیت دنیا بھر میں چیریٹی کے ایشوزکو نمایاں کیا جاتا ہیتاکہ ترقی پذیرممالک میں غربت کیخاتمہ کیلئے اس کام کو زیادہ سیزیادہ تقویت دی جا سکے،ہر سال دنیا بھر میں خیرات اور عطیات سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور بہتری لانے، بیماریوں کے خلاف جہاد، بچوں کے تحفظ اور ہزاروں لوگوں کو امیددلانے میں مدد ملتی ہے،عطیات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 2012میں یہ دن بین الاقوامی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہر سال باقاعدگی کے ساتھ یہ دن منایا جاتا ہے،اس دن کو 5 ستمبر کو منانے کی ایک وجہ مدر ٹریسا کا 5 ستمبر کو یوم وفات بھی ہے،جنھوں نے اپنی تمام زندگی چیریٹی کے کاموں کیلئیوقف کر رکھی تھی،ایک تحقیق کے مطابق ہر ملک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو معاشی، سماجی اور ثقافتی صورتحال کے باعث غربت جیسے چیلنج کا سامنا ہے،یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ نیتمام رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خیراتی تنظیموں اورافراد کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ غربت کے بین الاقوامی مسئلہ سے نمٹا جا سکے