بجلی چوروں،نادہندگان کا گھیراؤ 64مقدمات، 71لاکھ سے زائد جرمانہ
ملتان(نیوزرپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گل محمد زاہد کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں مزید94 افراد مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 92 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
کروانے کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 64 مقدمات کا اندراج ہوا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر71 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،9 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا۔3ستمبرکو ملتان سرکل میں 16بجلی چوروں کو 1420000روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور16مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 6 صارفین کو 230000روپے جرمانہ عائد اور6ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں 6 صارفین کو 220000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، بہاولپور سرکل میں 19 بجلی چوروں کو1050000روپے جرمانہ عائداور 19 مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 19صارفین کو 1310000روپے جرمانہ عائد اور19 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں ایک بجلی چور کو20000روپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ سرکل میں 14صارفین کو375000روپے جرمانہ عائد اور14 ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں 4بجلی چوروں کو410000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔