بغیر نقشہ منظوری کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  بغیر نقشہ منظوری کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ سے متعلقہ کمرشلائزیشن اور نقشہ منظوری کے عرصہ دراز سے زیر التوا کیسز کو ترجیح بنیادوں پر  حل کرنیکے لیے اجلاس۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹان پلاننگ میڈیم عنائزہ حراہ نے ہاوس کو ایجنڈہ میں شامل کیسسز بارے بریف کیا۔ایجنڈے میں مجموعی طور پر 11 کیسسز پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے۔اجلاس میں ٹیکنکل ایکسپرٹ آفتاب احمد، نمائندہ  سیکرٹری ہاوسنگ محمد سرفراز،نمائندہ میونسپل (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

کارپوریشن خالد گیلانی، ڈائریکٹر ٹان پلاننگ  میڈم عنائزہ حراہ،ڈائریکٹر اربن پلاننگ  قصور عباس،ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر اور ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ را ذکا الرحمن شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ شہر میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر  نئے پیٹرول پمپس کو رولز اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے منظور دی جائے گی۔ٹاون پلاننگ کے کمرشلائزیشن اور نقشہ منظوری کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر ٹان پلاننگ میڈم عنائزہ حراہ کی سربراہی میں ٹان پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے عرصہ دراز سے زیر التوا کیسسز کو  تیزی سینمٹایا جا رہا ہے اور نئے کیسز پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر ٹان پلاننگ میڈم عنائزہ حراہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ رہائشی بلڈنگ کے بغیر منظوری کے کمرشل استمال کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ایم ڈی اے کی ہاوسنگ  سکیموں میں رہائشی بلڈنگز میں کمرشل سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔