این اے171، الیکشن مہم تیز، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت پر مقدمہ، عبوری ضمانت منظور، مخالفین شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار، رئیس احسان ایڈووکیٹ، میاں غوث محمد، اعجاز شفیع
خان پور(نمائندہ پاکستان)حلقہ این اے 171 کی الیکشن کمپین کے دوران ہونے والی ایف آئی آر میں پاکستان(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
تحریک انصاف خان پور کی قیادت کی عبوری ضمانت زاہد حسین بختیارایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خان پور نے منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 171 کی الیکشن کمپین کے دوران ہونے والی ایف آئی آر نمبر 1541/24بجرم 382-353-341-186-148-149ت پ ایکٹ 215,16آرڈینس 1960-16میں پاکستان تحریک انصاف خان پور کی قیادت کی ضمانت منظور کر لی گئی عبوری ضمانت زاہد حسین بختیارایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خان پور نے منظور کی۔این اے 171 کے امید وار رئیس حسان مصطفے ایڈووکیٹ اور ممبر قومی اسمبلی میاں غوث محمد نے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں لا اینڈآر ڈر نہ ہو وہاں کیا انصاف ملے گا جہاں ہم اپنی آواز بلند نہ کر سکیں وہاں کیسے فئیر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم 12ستمبر کو الیکشن جیت کر دکھائیں گے مخدوم احمد محمود،مخدوم شہاب الدین،مخدوم ارتضی ہاشمی اور امید وار این اے 171مخدوم طاہر رشید الدین اپنی یقینی ہار کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن جیتنے کیلئے میدان میں اترے ہیں مخالف امید وار اپنی ہار کو دیکھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ اس موقع پرممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز شفیع اورممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر جام فیصل جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے دے گی کارکنان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ہم پر جھوٹی ایف آئی آر دی جا رہی ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی میاں غوث محمد،امید وار این اے 170حسان مصطفے ایڈووکیٹ،ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 259ڈاکٹر جام فیصل جمیل،ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 260چوہدری محمد اعجاز شفیع،جام شاہد محمود،محبوب عرف پوپی،قاضی شاہد مشتاق،محمد سراج،شہزاد ثمر،محمد اسلم فریدی،محسن قاسم،سراج احمد،عبدالحنان چغتائی،فرخ منظور چیمہ،سلیم اللہ خان جتوئی،احمد بلال گورائیہ،محمد زبیر،محمد ارشد خان جتوئی،سلمان ارشد،اطہر خان،محمد صفدر خان،شہاب خان،منور محمود،فراز جتوئی،خرم خان نے عبوری ضمانتیں کروائیں۔جبکہ 370نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر خان پور میں درج رجسٹرڈ ہے۔