چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپہ،450کلو مضر صحت پتی تلف

    چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپہ،450کلو مضر صحت پتی تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ، خانیوال(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)  ملتان میں الخلیل کالونی اور انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2 پاپڑ فیکٹریوں کو فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کرنے، پروڈکشن پر پابندی کے باوجود کام جاری رکھنے، پاپڑ کی تیاری میں کھلے آئل اور غیر معیاری اجزا کی ملاوٹ کرنے پر 2 پاپڑ فیکٹریوں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے۔ اسی طرح جلال پور روڈ شجاع آباد بائی پاس پر کریانہ سٹور کو ایکسپائری چائے کی پتی کی موجودگی پر 15 ہزار روپے جبکہ ماڈل ٹان میں سویٹس اینڈ بیکرز کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے، واشنگ ایریا میں گندگی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 پائے جانے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاہ 88 ٹن آر خانیوال میں معروف چائے پیکنگ یونٹ کو سٹوریج ایریا سے زائدالمیعاد چائے کی پتی برآمد ہونے پر فوڈ بزنس مالکان کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری پتی موقع پر تلف کردی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معروف برانڈ کے چائے پیکنگ یونٹ پر کارروائی کی۔450 کلو ایکسپائرڈ چائے کی پتی تلف کردی گئی۔پیکنگ یونٹ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔کارروائی 88a/10R میں معروف برانڈ کے چائے پیکنگ یونٹ پر کی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی محمدعاصم منیرکاکہناتھاکہ انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں ایکسپائری سٹاک برآمد کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری چائے موقع پر تلف کردی۔قوانین پر عمل نہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا غیر معیاری مشروبات کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاڈپٹی ڈائریکٹر لیہ وقار الحسن بودلہ کی سربراہی میں کروڑ لعل عیسن لیہ میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ پر کاروائی،180 لٹر مضر صحت مشروبات تلف کر دیا گیا،فوڈ بزنس مالکان کو 35 ہزارروپے جرمانہ عائد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیہ وقار الحسن بودلہ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کروڑ لعل عیسن لیہ میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ پر کارروائی۔ٹیسٹ کے دوران مشروبات میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔سٹوریج ایریا میں بغیر لیبلنگ کے بوتلوں کی موجودگی بھی پائی گئی۔مشروبات تلف کر کے مالکان کو جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔