ملتان ائیرپورٹ، ایف آئی اے ٹیم متحرک، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے10طالب علم گرفتار

  ملتان ائیرپورٹ، ایف آئی اے ٹیم متحرک، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے(بقیہ نمبر27صفحہ7پر)

 والے 10طالبعلموں کو ایئر پورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر ANK-4532جو ملتان انٹر نیشنل ایئر پورت سے  مسافروں کو لیکر بشکیک جارہی تھی کہ امیگریشن کونٹر پر ایف آئی اے نے 10طالب علم جن کی شناخت احمد فراز، وصل خان، عون محمد،حسن ارسلان، خان عرفان،رشید علی، بیگ احمد رضا علی،چاند رضا اور زبیر محمد کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیئے گئے طالب علم جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنا چاہتے تھے جن کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی۔