کالے یرقان سے متاثرہ خاتون جاں بحق
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 40 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
چک 133 کی رہائشی 40 سالہ زرینہ بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔