ڈیرہ،ٹرک، موٹر سائیکل تصادم، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

  ڈیرہ،ٹرک، موٹر سائیکل تصادم، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ڈیرہ غازیخان میں مختلف حادثات،ایک ماہ کا بچہ سمیت دو افراد جاں بحق،7 افراد زخمی،ریسکیو ذرائع سے ملنے والی مزید معلومات کے مطابق  ملتان روڈ نزد تعلیمی بورڈ  ڈیرہ غازی خان دفتر تیز رفتار  ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کی موٹر سا(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

ئیکل کو ٹکر موٹر سائیکل پر سوار عورت کے ہاتھ سے ایک ماہ کا بچہ حارث گر کر گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق جبکہ رفیق اور رحمت بی بی زخمی ہوگئے۔ جنہیں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح عالی والا چوک کوٹ چھٹہ کے مقام پر ٹرک ڈرائیور نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں چار بندے زخمی ہوئے جن میں سے ایک بندہ سعید احمد سر کچلے جانے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کیاگیا۔جبکہ دیگر تین افراد فاروق عظیم،شہباز اورغلام مصطفی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ گلبرگ کے سامنے دو موٹر سائیکلوں میں تصادم جس کے نتیجہ میں چار افراد نسرین، ارمیسا، حسن اور فاطمہ زخمی پو گئے۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا۔