انٹر نتائج کا اعلان، ملتان 52۔63بہالپور 16۔60ڈیرہ میں 45۔70فیصد طالبعلم کامیاب
ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پہلا سالانہ امتحان2024 کے نتائج کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
امتحان میں مجموعی طور پر 79ہزار489امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 50ہزار 490پاس اور 28ہزار999امیدوار فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 63.52فیصد رہا،نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے 29ہزار 289امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 24ہزار270امیدوار پاس ہوئے،پری میڈیکل گروپ کا نتیجہ 82.86فیصد رہا،پری انجینئرنگ گروپ کے 5724امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،ان میں سے 4363پاس ہوئے،نتیجہ 76.22فیصد رہا،جنرل سائنس گروپ کے 18ہزار158امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 9792پاس ہوئے،امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 53.93فیصد رہا،نتائج کے مطابق کامرس گروپ کے 2361امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 1407پاس ہوئے،نتیجہ 59.59فیصد رہا،ہوم اکنامکس گروپ کی کل 37طالبات نے امتحان میں شرکت کی،ان میں سے 30پاس ہوئیں،نتیجہ 81.08فیصد رہا،آرٹس گروپ کے 23ہزار920امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،ان میں سے 10ہزار628کامیاب ہوئے،آرتس گروپ کا نتیجہ 44.43فیصد رہا