ملتان، پوزیشن ہولڈرز کی بھرپور سپورٹ کرینگے، سلمان نعیم
ملتان(نیوزرپورٹر)انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2024 میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوباء اسمبلی سلمان نعیم نے بچوں، والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا تعلیم کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے۔(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کی ہر سطح پر بھرپور سپورٹ کی جائے گی۔ چئیرپرسن تعلیمی بورڈ و کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ 79489 طلبا و طالبات نے امتحانات دیے، 50490 نے پاس کئے، نتیجہ 63.52 فیصد رہا۔ 37 پوزیشن ہولڈرز کا نتیجہ ان کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے وجیہہ افضل، ارفع بتول، زارش فاطمہ نے 1158 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔علی احرار نے 1154 نمبر لیکر دوسری، فصیح الرحمن نے 1153 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ بچے مادر وطن کے درخشاں مستقبل کے ضامن ہیں۔ علاوہ ازیں ممبر صوباء اسمبلی سلمان نعیم، کمشنر مریم خان نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔تمامپوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کو میڈلپہنائے۔
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) ڈیرہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پارٹ ٹو امتحان میں بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بیشتر ہونہار طلباء وطالبات نے انٹرویو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر بننے کا عزم کااظہارکر دیا تقریب کے اختتام پر میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے بورڈ میں مجموعی طور پر پری میڈیکل گروپ اور (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
اوور آل فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی مظفرگڑھ کی روہا امین نے کہا کہ انکی کامیابی میں والدین اساتذہ کی دعائیں اور انکی محنت شامل ہے فارغ وقت میں مختلف کتابیں پڑھتی رہتی ہوں میرے والد بھی شعبہ تعلیم سے منسلک ہیں اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں پروفیسر ہیں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کاارادہ رکھتی ہوں، عزادار حسین نے کہا کہ سکینڈ ائیر میں دوسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا ہے کہ اس کے والد سیشن کورٹ میں جونئیر کلرک ہیں سب والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے کامیابی ملی ہے مستقبل میں ڈاکٹر بننے کاارادہ ہے تاکہ اِنسانیت کی خدمت کرسکوں محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہے تونسہ شریف کی رہائشی فاطمہ نے پری میڈیکل میں دوسری جبکہ اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا سہرا میرے والدین اور ٹیچر کے سر جاتا ہے انشاللہ ڈاکٹر بن کر غریبوں کی خدمت کروں گی حافظ حمزہ ابراہیم نے انٹر میڈیٹ میں ہومینٹی گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا ہے کہ انشا اللہ مزید تعلیم حاصل کرکے دین کی خدمت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اللہ پاک مجھے دین کی خدمت کرنے کی توفیق دے پورے دنیا سمیت ملک میں دینی تعلیم پھیلے۔ میں کامیابی میں میرے والدین، دادی، اساتذہ اور دوستوں کی دعائیں شامل ہیں۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد اسامہ ڈیرہ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے کہا ہے کہ محنت کا پھل ملتا ہے انکو کامیابی والدین اساتذہ کی دعاؤں اور محنت سے ملی ہے مزید تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین اور علاقہ کا نام روشن کروں گا۔ ڈاکٹر بننے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان دوں گااور معاشرے میں سدھار لانے کی کوشش کروں گا۔