گگو منڈی، زمیندار کا محنت کش خاتون پر وحشیانہ تشدد، بچوں کی چیخ وپکار
گگومنڈی(نامہ نگار)چادراورچاردیواری کاتقدس پامال،زمیندارنے محنت کش خاتون پربچوں کے سامنے وحشیانہ تشدد کیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 2(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
85۔ ای بی کی رہائشی محنت کش خاتون رضیہ بی بی زوجہ لیاقت علی اپنے بچوں سمیت گھر میں موجودتھی کہ قریب نوبجے شب دیہہ ہذاکاہی رہائشی زمیندارارشدراجپوت اپنے ساتھی افضل اورتین نامعلوم افرادسمیت چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگیا اورآتے ہی بچوں کے سامنے ہی رضیہ بی بی پربیہمانہ تشددکرنے لگا خاتون اوربچوں کی چیخ وپکارپرگاوں کے لوگوں نے منت سماجت کرکے زمیندارسے اس کی جان بخشی کروائی ملزمان کوشک تھاکہ اس کاخاوندلیاقت علی ان کے مخالف فقیرمحمدکی امدادکرتاہے متاثرہ رضیہ بی بی نے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔