آزادکشمیر حکومت کا 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانےکا اعلان

 آزادکشمیر حکومت کا 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانےکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مظفرآباد(مانےٹرنگ ڈےسک) آزادکشمیر حکومت نے7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان کردیا۔مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منائیں گے، قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی نے ختم نبوت پر قرار داد منظور کی تھی، قانون ساز اسمبلی نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانےکی قرار داد منظور کی ہے۔ چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، ہم نے لوگوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا،عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 آزادکشمیر حکومت

مزید :

صفحہ اول -