سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد60 ہزار 508 ہو گئی

  سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد60 ہزار 508 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 16 سے 31 اگست تک زیرِ التواءمقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیرِ التواءمقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی، گزشتہ 15 دن میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔سپریم کورٹ میں 33 ہزار 269 سول اور 10 ہزار 335 فوجداری اپیلیں جبکہ 28 از خود نوٹسز زیرِ التواءہیں، سپریم کورٹ میں 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیرِ التواءہیں۔اس کے علاوہ ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیرِ التواءہیں۔

 زیر التوا مقدماتف

مزید :

صفحہ اول -