اسلحہ، شراب برآمدگی کیس، گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    اسلحہ، شراب برآمدگی کیس، گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) اسلحہ، شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول ہو گئے۔ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان گھر کا پتہ بھی درج ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کے وکلا سے بھی وارنٹ کی تعمیل کروا دی۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے  جج طاہر عباس سپرا نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وزیر اعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کی طبیعت ناساز ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔انہوں نے بتایا کہ ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے، اچانک پاؤں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے، عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے۔بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ 

وارنٹ گرفتاری

مزید :

صفحہ اول -