کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانیوالی 11پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کاشکارہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی سے لاہورکی پی آئی اے کی پرواز 306،نجی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز524،نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز504،نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز200منسوخ ہو گئیں۔
اسی طرح کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز 523،پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز503،نجی ایئر لائن کی کراچی سے دبئی کی پرواز 605،پی آئی اے کی کراچی سے تربت کی پرواز 501،نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز 121،پی آئی اے کی کراچی سے سکردو کی پرواز 455،کراچی سے نجف قومی ایئر لائن کی پرواز 332منسوخ ہو گئیں۔
جبکہ کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز 310ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کاشکارہو گئی،کراچی سے بغداد کی پرواز432تاخیر سے روانہ ہوگی،نجی ایئرلائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز512تاخیر کاشکارہوئی۔