متحدہ عرب امارات نے احتجاج کرنیوالے بنگالی قیدیوں کی سزا معاف کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا

متحدہ عرب امارات نے احتجاج کرنیوالے بنگالی قیدیوں کی سزا معاف کرکے ملک بدر ...
متحدہ عرب امارات نے احتجاج کرنیوالے بنگالی قیدیوں کی سزا معاف کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یو اے ای (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر نے57 بنگلا دیشی قیدیوں کو معاف کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق شیخ حسینہ کے خلاف یو اے ای میں احتجاج کرنے پر بنگلا دیشی شہریوں کو طول قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق    صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے منگل کے روز ان بنگلا دیشیوں کو معاف کر دیا ہے، جنہوں نے سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

معاف کیے جانے والے قیدیوں کو اب متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -