سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت منظور

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت منظور
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں جسٹس فہیم ولی نے خالد خورشید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔خالد خورشید کی 20 دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، علاوہ ازیں عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار 25 ستمبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائیں۔