تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل ہی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے تاہم جلسے کے شرکاء اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
اجازت پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل کی درخواست پر دی گئی،ضلعی انتظامیہ نے 40 سے زائد شرائط پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی،انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی،جلسے میں شرکت کرنے والے افراد کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔