پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔