اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے واضح کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر یومِ دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے مبینہ طور پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔تاہم وزارت اطلاعات نے اُس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے کر چھٹی کی تردید کردی۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل کےحوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔