جوہری تحفظ کے کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کےلیے پاکستان کو صدر منتخب کرلیا گیا

جوہری تحفظ کے کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کےلیے پاکستان کو صدر منتخب کرلیا ...
جوہری تحفظ کے کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کےلیے پاکستان کو صدر منتخب کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوہری تحفظ کے کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کےلیے پاکستان کو صدر منتخب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق کنونشن آن نیوکلیئر سیفٹی کے کنٹریکٹ کرنے والے فریقوں نے متفقہ طور پر فیضان منصور کو دسویں جائزہ اجلاس کےلیے صدر منتخب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیضان منصور چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کنٹری گروپ کی سطح پر وائس چیئرپرسن اور نمائندہ بھی منتخب کیا گیا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ انتخابات جوہری تحفظ کے شعبے میں پاکستان کی مہارت اور مثالی ریکارڈ کے عکاس ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپریل 2026 تک نیوکلیئر سیفٹی کے کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کے عمل کی تکمیل تک صدر کے عہدے پر فائز رہے گا۔

مزید :

قومی -