تصدیق کا وقت گزر گیا، 99 سابق اراکین خودبخود ”ڈگری“ ہو گئے

تصدیق کا وقت گزر گیا، 99 سابق اراکین خودبخود ”ڈگری“ ہو گئے
تصدیق کا وقت گزر گیا، 99 سابق اراکین خودبخود ”ڈگری“ ہو گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے تقریباً ایک سو اراکین تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رجوع نہ کرنے پر ازخود ہی الیکشن سے فارغ ہو جائیں گے جبکہ 58 افراد نے ڈگریوں کی تصدیق کروالی ہے اور 15 اراکین کی تصدیق کا عمل جاری ہے جو آج مکمل کر لیا جائے گا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کے مطابق سپریم کورٹ نے ایچ ای سی کو 183 ڈگریوں کے معاملات بھیجے تھے جن میں سے 110 اراکین نے ایچ ای سی سے رابطہ ہی نہیں کیا جبکہ ڈگریوں کی تصدیق کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔ اس دوران 183 میں سے 58 کی ڈگریوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق رابطہ نہ کرنے والے 99 سابق اراکین ازخود ہی نااہل ہو جائیں گے تاہم ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری صرف تصدیق کی حد تک ہے اور اہلیت یا نااہلی کا فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے۔ انہوں نے فیصل صالح حیات، میاں منظور وٹو اور شیخ وقاص سے متعلق سوال پز نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھے ابھی یاد نہیں۔کل صبح کا بھی ٹائم ہے جو لوگ کوائف لائے ان کی تصدیق کر دی جائے گی تاہم اس کے بعد تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوا دی جائیں گی۔

مزید : قومی