کارکنوں کے مسائل حل نہ کرنے والے عوام کو کیا ریلیف دینگے، ثمینہ خاور
لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لےگ( ق) کی رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سےکرٹری اطلاعات مسلم لےگ (ق) شعبہ خواتےن ثمےنہ خاور حےات نے کہاہے کہ (ن) لےگ نے پانچ سالوں میںکارکنوں کے مسائل حل کئے ہوتے تواس جماعت کے کارکن اپنی ہی قےادت کے خلاف احتجاج نہ کرتے،(ن) لےگ کے کارکن اپنی پارٹی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہےں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لےگ (ن) اپنے کارکنوںکے مسائل حل نہےں کرسکی ےہ عوام کے مسائل کس طرح حل کرے گی ،اس نے پہلے بھی عوام کوکچھ نہےں دےا اوراپنے حالےہ دور مےں بھی عوام کے حقوق کاتحفظ نہےںکےا،ن لےگ کے قائدےن اپنے کارکنوں کوعزت نہےں دےتے جس کا نتےجہ وہ دےکھ رہے ہےں۔