(ن ) لیگ کے قائدین قوم کاغرورہیں،صائمہ شہزادی

(ن ) لیگ کے قائدین قوم کاغرورہیں،صائمہ شہزادی

  لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی ممتاز رہنما ءصائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ ایوان صدر کی آشیرباد سے نیب نے جو حالیہ شوشہ چھوڑاتھااس کاواحدمقصدہماری قیادت کوبلیک میل کرنااوران پردباﺅڈالنا ہے مگراقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ضمیرفروش ہماری سرفروش قیادت کومرعوب نہیں کرسکتے۔ہمارے قائدین اٹھارہ کروڑپاکستانیوں کاسرمایہ افتخار اور غرور ہیں،ان کے دامن پرکسی قسم کاکوئی داغ نہیں ہے۔صدرزرداری کودوسروں کے کندھوں پررکھ کر بندوق چلانے کی پرانی عادت ہے ۔ والٹن کینٹ میں ایک استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے صائمہ شہزادی خان نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی انتقام کی آگ بجھانے کیلئے ہماری نیک نام قیادت کامیڈیا ٹرائل کیا گیا مگرمسلم لیگ ( ن ) کے سیاسی دشمن اپنے مذموم ارادوں میں ناکام اورنامرادرہے لہٰذا ءاس بار بھی انہیں مایوسی اورشرمندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ زربابا کی طرح ان کے پیشروفوجی آمر پرویز مشرف نے بھی بہت چھان بین کی ،پانی کی طرح قوم کا پیسہ بہایا مگراسے شریف خاندان کیخلاف ایک پائی کی کرپشن کے شواہد نہیں ملے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1