ریسکیو1122نے 24گھنٹوں میں 541حادثات کو ریسپانڈ کیا

ریسکیو1122نے 24گھنٹوں میں 541حادثات کو ریسپانڈ کیا

لاہور(عوامی رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) نے پنجاب کے تمام اضلاع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران541ٹریفک حادثات کو ریسپانڈکیا جن میں03 افراد ہلاک،456 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ238 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ان541حادثات نے98پیدل سفر کرنے والوں،377مسافروں اور222ڈرائیورزکو متاثر کیا ۔ صوبائی درالخلافہ لاہور80ٹریفک حادثات میں108ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد60حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ47حادثات میں 44متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ریسکیو1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کے اعداد و شمار کے مطابق تمام حادثات میں ہونیوالے کل697متاثرین میں سے542مرد اور155خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونیوالوں میں95افراد کی اوسط عمر18سال سے کم جبکہ427افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور175زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر452 موٹر سائیکلز،46 آٹو رکشے،54 موٹر کاریں ،05مسافر بسیں،13 ٹرک،84دوسری اقسام کی آٹو گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1