غیر ملکی ماہرین کی ہدایت پر نصاب تعلیم کی تیاری قوم کیلئے مہلک ثابت ہوگی، مجید نظامی

غیر ملکی ماہرین کی ہدایت پر نصاب تعلیم کی تیاری قوم کیلئے مہلک ثابت ہوگی، ...

لاہور(جنرل رپورٹر)نصابی کتب میں اسلامی تعلیمات و اقدار اور نظریہ پاکستان متعلقہ مواد کا اخراج کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی ماہرین کی ہدایات پر نصاب تعلیم کی تیاری پاکستانی قوم کے لئے مہلک ثابت ہوگی، 18 ویں ترمیم کے تحت نصاب تعلیم تیار کرنے کی ذمہ داری وفاق سے صوبوں کو منتقل کرنا ایک غیر دانش مندانہ اقدام ہے جسے فی الفور واپس لیا جانا چاہئے۔ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور اس کے نصاب تعلیم کا محور و مرکز اس کا اساسی نظریہ ہونا چاہئے۔ ہمیں ایسی کتابوں کی قطعاً ضرورت نہیں ہے جو ہمارے نظریات سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ایمپلائز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد کے دیگر ارکان میں کرم حسین اور اللہ دتہ شاہد شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1