شہباز شریف بتائیں 5 سالوں میں کتنی غربت کم کی، خدیجہ فاروقی

شہباز شریف بتائیں 5 سالوں میں کتنی غربت کم کی، خدیجہ فاروقی

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشست سے ٹکٹ ہولڈر خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ خادم اعلیٰ بتائیں 2 روپے والی سستی روٹی کہاں سے ملتی ہے؟ غریب سے مذاق کرنے والے اب اس کا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیارر ہیں، انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے نام پر نام نہاد خادم حکومت نے اقتدار کے آخری سال بھی 27 ارب روپے لئے مگر یہ خطیر رقم روٹی سستی کرنے کی بجائے جنگلہ بس پر خرچ کردی، انہوں نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی کی بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث روز گار کے مواقع بڑھے تھے اور ہرہنر مند کو روز گار ملا تھا آج بے روز گاری بڑی ہے اور 40 فیصد شہری پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھا سکتے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف بتائیں انہوں نے 5 سالوں میں کتنی غربت کم کی، کتنی مہنگائی کم کی؟ اور 1997والی قیمتیں کہاں ہیں؟

 والی قیمتیں کہاں ہیں؟

مزید : میٹروپولیٹن 1