ڈینگی مہم، گھروں کے باہر آگاہی پوسٹر چسپاں کریں گے: احسن اقبال

ڈینگی مہم، گھروں کے باہر آگاہی پوسٹر چسپاں کریں گے: احسن اقبال

لاہور (جنرل رپورٹر) سیکرٹری محکمہ لیبر پنجاب احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم کے سلسلے میں دیگر اقدامات کے علاوہ اس دفعہ ہرگھر کے باہر ڈینگی آگاہی پوسٹر ہر صورت چسپاں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اور حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی ڈینگی کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ جس میں ٹی ایم اے، ماحولیات، پی ایچ اے، اینٹا مالوجسٹ، صحت اور واسا سمیت دیگر محکموں کے کام میں جامع رابطہ کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈٰینگی مچھر کی افزائشی جگہوں کا خاتمہ ہی ڈینگی مرض کا خاتمہ ہے۔ جس کے لئے ٹائر شاپس، تعلیمی اداروں، پارکوں، دفاتر اور قبرستانون کی مسلسل نگرانی اشد ضروری ہے۔ سیکرٹری محکمہ لیبر پنجاب احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹاﺅن کی ڈینگی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1