خام تیل کی طلب و رسد میں توازن اور استحکام ہے،قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے،اوپیک

خام تیل کی طلب و رسد میں توازن اور استحکام ہے،قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں ...

پیرس (اے پی پی) تیل کی پیداوار دینے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے خام تیل کی فی بیرل موجودہ قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کےلئے کوشاں نہیں ہیں۔ اوپیک کے سیکرٹری جنرل عبداللہ البدری نے کہا ہے کہ اوپیک خام تیل کی بلند قیمتوں کے حق میں نہیں بلکہ چاہتا ہے کہ قیمتیں اطمینان بخش سطح پر رہیں تاکہ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو۔ انہوں نے خام تیل کی موجودہ قیمتوں کو تسلی بخش سطح پر قرار دیا اور کہا کہ خام تیل کی طلب اور رسد میں توازن اور استحکام ہے۔ سعودی وزیر تیل علی النعیمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر تک رکھنے کے حق میں ہے۔

مزید : کامرس