جوبلی لائف اور اوریکس لیزنگ کا کسٹمر لوئلٹی پروگرام کیلئے اشتراک

جوبلی لائف اور اوریکس لیزنگ کا کسٹمر لوئلٹی پروگرام کیلئے اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی پی این )پاکستان میں لائف انشورنس کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کمپنی جوبلی لائف نے اوریکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر اپنے کسٹمرز کے لئے لوئلٹی پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اوریکس لیزنگ لوئلٹی کارڈ پروگرام کے لئے پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) نیٹ ورک فراہم کرے گا۔ اس انتظام کو حتمی شکل دینے کے لئے معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جاوید احمد مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جوبلی لائف اور Teizoon Kisat سی ای او اوریکس لیزنگ پاکستان نے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت ملک میں کارڈ کے کاروبار کا سب سے پہلا اور سب سے وسیع تھرڈ پارٹی انفرااسٹرکچر فراہم کرنے والا ادارہ اوریکس لیزنگ جوبلی لائف کو ملک بھر میں موجود اپنے مخصوص مرچنٹ آٹ لیٹس پر لوئلٹی کارڈ سے ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت دے گا۔ اس اقدام کی بدولت جوبلی لائف اپنے پریمیم کسٹمرز کو خصوصی برانڈ کارڈ فراہم کرے گا جس کے باعث کسٹمرز کو موقع ملے گا۔

مزید :

کامرس -