محکمہ زراعت کی بارش کے دوران فصل کی کٹائی نہ کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت کی بارش کے دوران فصل کی کٹائی نہ کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(اے پی پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ اب جبکہ اگلے ہفتے گندم کی فصل کی کٹائی کا عمل شروع ہونے والا ہے لہذا کاشتکار اس موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیں اور بارش کے دوران فصل کی کٹائی نہ کی جائے نیز کٹائی کے دوران تسلسل کے ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کی جانے والی محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں بھی توجہ سے سنی جائیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے نقصان سے بچانا ممکن ہو سکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ابھی پنجاب کے اکثر علاقوں میں گندم کی فصل پوری طرح پک کر تیار نہ ہوئی ہے اس لئے کاشتکار جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور فصل کی کٹائی اسی وقت شروع کی جائے جب وہ مکمل طور پر پک کر تیا ر ہو جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دیر تک کھیت میں نہ رکھا جائے نیز ذخیرہ کےلئے گودام کو ہوا دار رکھا جائے جس میں نمی کا تناسب 10فیصد ہو ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس