بینک آف جاپان نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا

بینک آف جاپان نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے مرکزی بینک بی او جے نے مالیاتی بنیادوں میں زبردست لچک کے اعلانات کرتے ہوئے دوسال میں معیشت میں 1.4کھرب ڈالر کا انجکشن لگانے کا اعلان کیا ہے۔ بینک آف جاپان کے نئے گورنر ہاروہیکو کروڈا نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی ومعاشی بحالی کےلئے کرنسی سرکولیشن بشمول کمرشل بینکوں کے بی او جے ریزور کے ڈیپازٹس میں 60 سے 70 کھرب ین(630 سے 725 ارب ڈالر) شامل کئے جائیں گے۔

 سرمائے کا یہ بہاﺅ سالانہ270 کھرب ین ہوگا جو2014ءکے آخر تک جاری رہے گا۔ بینک نے اثاثوں کی خریداری کے پلان کوبھی دوگنا کرنے کا اعلان کیا جن میں پرخطر اثاثوں جیسے کہ ایکس چینج ٹریڈنگ فنڈز اور رئیل سٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ بھی شامل ہیں، کی خریداری کی جائے گی۔ بینک نے طویل المدتی حکومتی بانڈز کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے شرح سود میں کمی آئے گی۔ اس کا مقصد اداروں اور افراد کو قرضے لینے کی ترغیب ملنے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس