یورپی یونین کاجانوروں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ

یورپی یونین کاجانوروں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے پاکستانی حکام سے ...

لاہور(کامرس رپورٹر) یورپی یونین نے جانوروں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ کر لیا ، پاکستان نے مویشیوں کی درآمد پر پابندی کا معاملہ اپنی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی سے مشروط کر دیا ہے۔ آسٹریلوی بیمار بھیڑوں کے مسئلے کے بعد پاکستان نے یورپی ممالک سے مال مویشی کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی لیکن اب یورپی یونین نے پاکستان سے مال مویشی کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے رابطہ کیا ہے، یورپی یونین کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی ماہرین کی تصدیق کے بعد مال مویشی برآمد کئے جائینگے،تاہم پاکستانی حکام نے شرائط لاگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دی جائے،وٹرنری ماہرین کی تصدیق کے بعد مال مویشی درآمد کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس