شویتابولی وڈ فلم دل کے ریمیک میں جلوہ گرہونگی

شویتابولی وڈ فلم دل کے ریمیک میں جلوہ گرہونگی

 ممبئی(نیٹ نیوز) ریمیک فلموں کے اس دور میں اب عامر خان اور مادھوری دکشت کی سپر ہٹ فلم ' دل ' کا ریمیک بھی بننے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ اس فلم کے اصل ڈائریکٹر اندر کمار ہی اس کاریمیک بنانے جا رہے ہیں۔ اندرکمار اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں چاہتا تھا کہ میں ایک رومانی فلم بناوںلیکن کوئی کہانی سمجھ میں نہیں رہی تھی تو میرے دوستوں نے مجھے ' دل ' کاریمیک بنانیکی صلاح دی اور مجھے ان کا آئیڈیا پسند آگیا۔ فلم میں مادھوری اور عامر کی جگہ کون نظر آئیگا اس پر ا ندر کچھ بھی کہنے سے کترا رہے ہیں لیکن اپنی بیٹی شوےتا کمار کو اندر اس فلم سے پیش کرنیکی تیاری میں ہیں۔ شوےتا اس سے پہلے بھی ایک ریمیک فلم میں نظر آئی تھیں۔

مزید : کلچر