امیتابھ بچن ساجد خان کی آئندہ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونگے

امیتابھ بچن ساجد خان کی آئندہ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن ساجد خان کی آئندہ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ میں اپنی آئندہ کامیڈی فلم امیتابھ بچن، سیف علی خان اور ریتیش دیش مکھ کیساتھ بنا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم جولائی میں شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ان ٹائٹل اور کامیڈی پر مشتمل ہوگی اورباکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں کا ریمیک بنانا کبھی بھی پسند نہیں رہا۔

مزید :

کلچر -