جواد وسیم ایک سال کے وقفے کے بعد الحمرا میں میں پرفارم کرینگے
لاہور( این این آئی) ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار جواد وسیم ایک سال کے وقفے کے بعد الحمرا میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے ۔ جواد وسیم گزشتہ تین ماہ سے تبلیغی دور رے پر تھے اور واپسی کے بعد انہوں نے دوبارہ شوبز سر گرمیاں شروع کر دی ہیں۔ جواد وسیم ایک سال کے وقفے کے بعد آج ہفتہ سے الحمر اہال I میں شروع ہونےوالے فیملی اور اصلاحی اسٹیج ڈرامہ” میں نے پیار کیا “ میں اداکاری کریں گے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سخاوت ناز‘ اکرم اداس‘ کوڈو ‘ انور علی‘ خالد معین بٹ‘ زاہد علی‘ ظفر بٹ ‘ شازیب مرزا‘ ناصر بٹ ‘ لیلیٰٰصدیقی ‘ کاجل چوہدری‘ ثمرہ نور‘ عروج‘ کورہ نور ‘ وجیہ اور مہوش شامل ہیں ۔ڈرامے کے رائٹر محسن گیلانی اور ڈائریکٹر قیصر جاوید ہیں۔